ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ

ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ

Thu, 29 Sep 2022 11:52:55    S.O. News Service

بنگلورو، 29؍ستمبر (ایس او نیوز) سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) حکام نے آج کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، جو ای ڈی حکام کے چھاپے کے بعد پہلے ہی پوچھ گچھ کا سامنا کررہے ہیں۔ اس کارروائی سے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کو بڑا جھٹکا لگا۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے اہلکار چہارشنبہ کو کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیو کمار کے کنکا پورہ ، ڈوڈالہ ہلی، سنتھے کوڈی ہلی کے گھر ، زمین اور دیگر مقامات پر گئے  جائیداد اور متعلقہ دستاویزات کی جانچ کی ہے۔  سی بی آئی افسران کنکاپورہ  تحصیلدار اور پولیس اہلکار بھی اس کارروائی میں شامل  تھے۔ 


Share: